Qasim sulemani Funeral prayer

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 40افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 215افراد شدید زخمی ہیں ۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق مقتول جنرل سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں بھگدڑ مچ گئ ،اس بھگدڑ کے باعث 40 افراد ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والےت قاسم سلیمانی کی آخری رسامات مین شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔

جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران بھر سے لوگ جوق در جوق کرمان پہنچے تھے ۔جنازے میں شریک افراد سیاہ لباس پہن کے آئے تھے اور امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل مخالف نعرے بازی بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔،

عینی شاہدین کے مطابق ہزارہا افراد ایرانی پرچم میں لپٹے جنرل سلیمانی کے تابوت کے اردگرد جمع تھے کہ اچانک وہاں بھگدڑ مچ گئ۔شرکاء کی تعداد انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے تابوت کو جس گاڑی پر رکھا گیا تھا ،وہ انتہائی سست رفتاری سے ان کے تدفین کے مقام کی جانب رواں دواں تھی ۔

ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ،زخمیوں کو ہسپتال میں امداد دی جارہی ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here