tik tok latest news in pakistan

پاکستان کے سب سے بڑ ے میڈیا ہاوَس دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں نوجوانوں کے ہاتھ میں سمارٹ فون اور ایک ہی دھن ہے سوارہے ،نوجوان بھی ٹک ٹاک کی لت کا شکار ہوچکے ہیں ،راتوں رات مشہور ہونے کے دوڑ میں خطرناک سٹنٹس کے لیے بھی ہردم تیار رہتے ہیں ۔

2016میں بننے والی ٹک ٹاک ایپ 2019میں پاکستان میں متعارف ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان ٹک ٹاک فیور میں مبتال ہوگئے ۔ایک ویڈیو ہٹ تو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر ہیں پہنچ جاتے لیکن آئے روز کے حادثات کے بعد نوجوان بھی کہتے ہیں اب ٹک ٹاک بند ہوجانی چاہیں

اعداد وشمار کے مطابق 2019کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے 9نوجوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ویڈیوز بناتے ہوئے غلطی سے گولی چل گئی تو کوئی ٹرین کے نیچے آگیا ۔طبی ماہرین بھی اب ٹک ٹاک کو ایڈیکشن قرار دے رہے ہیں ۔

نفسیاتی معالج ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ نوجوانوںکی زندگی ٹک ٹاک سے بھت زیادہ متاثر ہوتی ہیں ،ایپ استعمال کرنے سے نوجوانوں کا بہت زیادہ وقت ضائع بھی ہوتا ہے ۔پڑھائی متاثر ہوتی ہے ،صحت کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہے اور توجہ ہٹ جاتی ہے ۔والدین کو خصوصی طور ہر چاہیے کہ اپنے بچوں کا گائیڈ کریں ۔اپنے بچوں کو وقت بھی دیں اور دوستانہ تعلقات بنائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ صحت کے مسائل کیساتھ معاشرتی بگاڑکا سبب بن رہیں ہیں اس پر پابند ی عائد کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here