Form B made compulsory for admission in government school
Form B made compulsory for admission in government school

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء کے داخلے کے وقت ب فارم کی فراہمی کو لازم قرار دے دیا ہے اور پنجاب کے شہریوں پر واضح کردیا ہے کہ ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی طالب علم کا سرکاری سکول میں داخلہ نہیں ہوگا ۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے اس سلسلے میں صوبے بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردئیے ہیں ۔ جن میں واضح کیا گیا کہ سرکاری سکولوں میں پہلے سے داخل طلباء کے ب فارم کا بھی اندارج کیا جائے ۔

جبکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو طلباء کے ب فارم کے اندراج کے لئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔

مقررہ ڈیڈ لائن تک ب فارم اندراج نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here