PTM leader Mohsin Dawar expelled from Balochistan
PTM leader Mohsin Dawar expelled from Balochistan

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو حکام نے بلوچستان بدر کر کے واپس اسلام آباد بھیج دیا ہے ۔

ہفتے کے روز محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے دس بجے کی پرواز سے اسلام آباد بھیجا گیا محسن داوڑ جمعے کی شام بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے لیکن انھیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں آنے دیا تھا جس کے بعد حکام نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر شہر کے ایک سرکاری ریسٹ ہاس میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محسن داوڑ کو ان کے تحفظ کے پیش نظر حفاظتی تحویل میں لیا گیا تاہم پشتون تحفظ موومنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے محسن داوڑ کو حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور غیر جمہوری اقدام قرار دیاواضح رہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے 29 جولائی کو صوبے میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here