Inam Ghani appointed new IG Punjab police
Inam Ghani appointed new IG Punjab police


وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کرکے انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا ہے ۔ موجودہ آئی جی پولیس پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے نئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بدستور بطور سی سی پی او لاہور کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر منگل کے روز بھی اپنے دفتر نہ آئے ۔ ان کی اپنے دفتر سے مسلسل غیر حاضری سے باعث اعلیٰ پولیس افسران نے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی جبکہ آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور نئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کرتی چلی جا رہی تھی ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب نے سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے دفتر نہ آنے کے حوالے سے معذرت کی تھی ۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں اعلیٰ پولیس افسران کے درمیان اختلافات کی وجہ نئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی پولیس افسران سے وہ میٹنگ ہے جس میں نئے سی سی پی او نے آئی جی پولیس پنجاب کے خلاف باتیں کی تھیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس صورتحال میں دونوں پولیس افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب آفس کی جانب دوڑیں شروع کر رکھیں ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب آفس آئی جی پولیس پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکا ہے ۔

اس صورتحال میں پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران دو گروپوں میں تقسیم ہو کر رہ گئے ، ایک گروپ کی ہمدردیاں آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ساتھ ہیں جبکہ دوسرے گروپ کی ہمدردیاں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ساتھ ہیں دونوں گروپ اپنے اپنے افسران سے اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کر رہے تھے ۔

تحفظات کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او تعیناتی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا ۔ آئی جی پولیس پنجاب کے حمایتی افسران کا کہنا ہے کہ حکومت کو پنجاب پولیس کے حوالے سے فیصلے میرٹ پر کرنا ہونگے ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمر شیخ جن کو وزیراعلیٰ پنجاب کی مکمل حمایت حاصل ہے کی بطور سی سی پی او تعیناتی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بہتر نتائج لینے کے لئے کی گئی ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here