Nawaz Sharif has always weakened institutions: Shujaat Hussain
Nawaz Sharif has always weakened institutions: Shujaat Hussain

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا، نواز شریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام پیدا کرنا چاہیئے تھا ۔

نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا وہ سیاستدانو ں کے نہیں بلکہ فو ج کے خلا ف ہیں ۔ اپنے اک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جن مشیرو ں نے تقریر لکھی اور کروائی انہوں نے ایک بار پھر نواز شریف کے پاؤں پر کلہاڑی مار ی ہے فیصلے نو از شریف نے نہیں عوام نے کر نے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا حالانکہ اس لیبارٹری کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی وہ دھاندلی کا رونا تو روتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اپنے حق میں ہونے والی دھاندلی کو وہ بھول گئے ہیں انہیں اس دھاندلی کا بھی حوالہ دینا چاہیے تھا جس میں انہوں نے 1990 کے الیکشن میں دن 12بجے خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا تھا ۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہا نواز شریف نے ہر بار اقتدار ملنے کے بعد اداروں کو کمزور کیا حالانکہ بطور وزیر اعظم انہیں قومی استحکام پیدا کر نا چاہیئے تھا جو انہوں نے پیدا نہیں کیا انہو ں نے ہر باراداروں پر انتخابات کو ھائی جیک کرنے اور بد دیانتی کا الزام لگا یا جو کہ قو می سلامتی کے اصولوں کے منافی ہے عوام ان کے دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو ہرگز قبول نہیں کر یں گے ۔

چوہدی شجاعت کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو گز شتہ روز جن مشیروں نے تقریر لکھ کر دی ہے اور اور ان سے اے پی سی میں تقریر کروائی گئی ہے انہوں نے بذات خود ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار ی ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here