SSGC warns all stakeholders
SSGC warns all stakeholders

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کریں، کے الیکٹرک سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اطلاع دی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، مختلف فیلڈز سے ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے ۔

سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ سے گیس پریشر میں کمی ہے، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے ۔ شارٹ فال ہو نے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہو ئی ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شارٹ فال ہو نے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس ایس جی ترجمان کا کہنا تھا کہ باقی گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کے مقدار میں بھی کمی ہورہی ہے۔ سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے ۔ سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو 190 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی تک گیس کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔

ترجمان ایس ایس جی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طے شدہ لوڈ مینجمنٹ کے طریقہ کار ر پر عمل کیا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here