Talal chudhry reaction PM statement
Talal chudhry reaction PM statement

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طنز پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے ۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں تاہم اس کے بعد عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں ۔ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لیے خواتین کا نام چاہیے ہو اس پرترس کھایا جاسکتا ہے ۔

عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here