Rangers Sindh Security App Introduced
Rangers Sindh Security App Introduced

پاکستان رینجرز سندھ نے سکیورٹی جدید بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق ابتداء میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے ۔ الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارہ کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی ، صارفین رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔

مزیدبراں یہ بھی کہنا ہے کہ گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی، اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکیں گی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here