Comparing Maryam Nawaz to Halima Sultan on social media
Comparing Maryam Nawaz to Halima Sultan on social media

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سطان ” اسرا بلجیک ” کے مشابہہ نظرآئیں ۔

مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران بدھ کے روز جو لباس پہنی ہوئی تھیں، اس میں وہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان سے ملتی جلتی نظرآرہی تھیں ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنی انتخابی مہم کے دوران گلگت بلتستان کے روایتی لباس میں نظرآرہی ہیں ، جبکہ انہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ، اس کے علاوہ مریم نواز اسکارف کے اوپر قبائلی علاقے کی روایتی ٹوپی پہنی ہوئی تھی ۔

مریم نوا ز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں، جس میں صارفین ان کی تصاویر کو حلیمہ سلطان سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہونے والے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کی تمام بڑی پارٹیاں انتخابی مہم زور و شور سے چلارہی ہیں ، مریم نواز بھی اسی حوالے سے آج کل گلگت بلتستان میں خوب جلسے کررہی ہیں اور اپنے خطابات کے ذریعے کارکنوں کا جو ش و خروش بڑھانے میں مصروف ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here