TLP chief Khadim Hussain Rizvi has passed away
TLP chief Khadim Hussain Rizvi has passed away

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں ۔ مولانا خادم حسین کے قریبی دوست صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی نے بتایا کہ اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئے ان کی طبیعت خراب ہوئی،انہیں سانس لینے میں دشواری تھی جبکہ وہ چند روز سے بخار میں مبتلا تھے ۔

ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا لیکن طبیعت سنبھل نہ سکی۔وہ طویل عرصے سے علیل بھی تھے۔مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا ۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھے ۔

خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here