Take stern action against anti state factors
Take stern action against anti state factors

حکومت کا ریاست کیخلاف بغاوت اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وفاقی کابینہ نے کیسز اندارج کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی منظوری دیدی ۔

ریاست مخالف یا بغاوت کے اعلانات اور اقدام پر اب مقدمہ درج ہوسکے گا ۔ ریاست سے بغاوت کا مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے درج ہو گا ۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت کابینہ کے فیصلے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو منتقل کردیا گیا ۔

فیصلے کے تحت متعلقہ عدالت سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج مقدمہ کا ٹرائل نہیں کرے گی۔سیکشن 153 اے سمیت پانچ سیکشن کے تحت مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے ہو گا، ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سیبھی مقدمہ درج ہوسکے گا ۔

وزارت داخلہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو وفاقی کابینہ کا اختیار سونپنے کی سفارش کی تھی۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری کے بجائے وفاقی سیکرٹری کو اختیار دیا گیا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ترمیمی سمری کی کابینہ ارکان سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here