Senate elections likely to be held early in Pakistan
Senate elections likely to be held early in Pakistan

الیکشن کمیشن نے قبل از وقت سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، مارچ کے بجائے فروری میں سینیٹ الیکشن کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قبل از وقت سینیٹ الیکشن کروانے کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے ۔ اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر سینیٹ الیکشن کا الیکٹورل کالج توڑنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مارچ میں اپوزیشن کے 50 سے زائد سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے ۔ اگر اپوزیشن کے سینیٹر رواں ماہ مستعفی ہوتے ہیں تو الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں ضمنی الیکشن کروانا پڑے گا اور ان انتخابات کی نتیجے میں سینیٹر بننے والے افراد صرف چند دن کیلئے سینیٹ کا حصہ بنیں گے ۔

اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اب مارچ کی بجائے فروری میں کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ قانونی طور پر سینٹرز کی ریٹائرمنٹ سے 30 روز قبل الیکشن کروانا ممکن ہے، اس لیے امکان ہے کہ سینیٹ الیکشن 15 فروری یا اس کے بعد کروائے جا سکتے ہیں ۔

سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد سے بیشتر نشستیں چھن جانے کا امکان ہے، جس کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی کیساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لے گی ۔ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف باآسانی اور اپوزیشن کے بنا ہی کوئی بھی قانون سازی کرنے کی پوزیشن میں ہوگی ۔

اسی باعث اپوزیشن حکومت کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی سے دور رکھنے کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ حکومت بھی اپوزیشن کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر چکی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here