Recommendations to divide Lahore into two parts
Recommendations to divide Lahore into two parts

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور کو لاہور سٹی اور لاہور صدر کے نام پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سفارشات سامنے آگئی ہے ۔

جس کے مطابق شہر لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی صورت میں لاہور سٹی اور لاہور صدر کے الگ الگ ایس ایس پی اور ڈی پی اوز تعینات کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ لاہور کے دونوں حصوں میں صفائی، نکاسی آب ، پولیس، بلدیہ سمیت دیگر اظہار علیحدہ علیحدہ کرنے اور ان کے نظام علیحدہ علیحدہ چلانے کے حوالے سے بھی تجویز زیر غور ہے ۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی سمیت سیاسی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی جائے گی جبکہ شہر کے گرد و نواح کے کچھ علاقوں کو لاہور کے دونوں حصوں میں شامل کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے ۔

تاہم موٹروے کی حد بندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here