Pakistan's mysterious person Seth Abid has passed away
Pakistan's mysterious person Seth Abid has passed away

پاکستان کے معروف صنعتکار اور پراسرار شخصیت سیٹھ عابد انتقال کرگئے ، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔

سیٹھ عابد کی نمازجنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی ۔ پاکستان کی معروف بزنس مین اور صنعتکار سیٹھ عابد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں ، سیٹھ عابد فالج کے حملے کے باعث علیل تھے ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹھ عابد کی نماز جنازہ بروز ہفتے کو بعد نماز عصر کراچی میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جنازہ حافظ ایاز مسجد فیز ٹومیں ادا کی جائے گی ۔

سیٹھ عابد کا تعلق قصور سے ہے، جبکہ ان کے والد کراچی کی صرافہ مارکیٹ کی بڑی مشہور شخصیت تھے سیٹھ عابد کے کردار کے بارے بہت ساری قیاس آرائیوں کی بناء پر ان کو پراسرار شخصیت کے طور بھی دیکھا جاتا رہا ، ان کو جائیدادوں ، لاہور میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اور خیراتی ادارے چلانے کے طور بھی جانا جاتا رہا ۔

اسی طرح ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ جب امریکا نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد کی تو سیٹھ عابد نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا ۔
سیٹھ کے بیٹھے حافظ ایاز کو جب نومبر 2006 میں لاہور میں ان کے محافظ نے شوٹ کر دیا تھا ، اس وقت بھی یہ خبروں کی زینت بنے رہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here