Turkey announces continued purchase of missiles from Russia
Turkey announces continued purchase of missiles from Russia

ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل خریداری کا خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا اور اپنے نیٹو اتحادی ملک امریکا سے یہ معاملہ گفت و شنید سےحل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی ۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا ۔ اس حوالے سے منگل کو ترکی کے وزیر دفاع نے کہا کہ تھا کہ ترکی جزوی طور پر ایس 400 دفاعی سسٹم کو فعال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں ۔

ترکی کے نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کے بیان کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا۔ انہون ںے کہا تھا کہ جن امور پر اختلاف ہے ان پر بات چیت کی جائے گی تاہم کئی مسائل کا فوری حل متوقع نہیں ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here