Trump escaped impeachment
Trump escaped impeachment

 امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سینیٹ میں درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ختم کردی گئی اور انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنے حامیوں کو اکسانے اور کانگریس کی عمارت پر حملے سے متعلق مواخذے کی کارروائی پر ووٹنگ ہوئی جس میں 7 ریپبلکن سینیٹرز سمیت 57 ارکان نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا ۔

سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی مخالفت میں 43 ووٹ پڑے، گو عددی اکثریت نے مواخذے کی حمایت کی تاہم آئینی طور پر مواخذے کی کارروائی کے لیے دو تہائی اکثریت ہونا لازمی ہوتی ہے جو حاصل نہ ہو پائی ۔

اس طرح سابق امريکی صدر ٹرمپ کيپيٹل ہل پر حملے کی ترغيب دينے کے الزام میں اپنے مواخذے سے بچ گئے ۔ سابق صدر نے مواخذہ نہ ہونے کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بلاجواز کارروائی میں سینیٹ کا وقت برباد کیا گیا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here