Sri Lanka allowed the burial of Muslim dead bodies
Sri Lanka allowed the burial of Muslim dead bodies

سری لنکا میں ماہرین طب کی ہدایت پر حکومت نے مسلمان میتوں کوبھی دفنانے کے بجائے جلانے کا حکم دیا تھا جو کہ اسلام میں جائز نہیں ۔ جس پر سری لنکا سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور سری لنکن اقدام کی بھرپور مزمت کی تھی ۔

عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم کو ختم کرکے انہیں اسلامی طریقہ کار کے مطابق تدفین کی اجازت دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت کے سرکاری فرمان (آفیشیل نوٹیفکیشن) کے اجراء کا خیر مقدم کرتا ہوں اور اس پر سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here