Senate elections will not be open: Supreme Court
Senate elections will not be open: Supreme Court

سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے ۔ معززعدالت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے کا فیصلہ25 فروری کومحفوظ کیا تھا جو کہ آج چار ایک کی اکثریت سے جاری کیا گیا ۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔

سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ الیکشن خفیہ ہوں گے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ کرپٹ پریکٹسز روکنے کیلئے الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کی مدد لے، تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں ، ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا ، تفصلی وجوہات بعد میں دی جائیں گی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں تمام فریقین کی بات سنی گئی ، فیصلہ خوش آئند ہے، خفیہ رائے شماری تاقیامت نہیں ہے۔ سینیٹ انتخاب میں ووٹ کی نشاندہی ہوسکے گی، عمران خان ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ، لوگ کرپشن کیخلاف باہر نکلتے ہیں کرپشن کے حق میں نہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here