UAE's first ambassador arrives in Israel
UAE's first ambassador arrives in Israel

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر سے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے پہلے ایلچی نے ملاقات کی اور اپنی اسناد پیش کیں ۔ نومنتخب سفیرمحمد الخاجہ تین روز تک قیام کریں گے اور اماراتی سفارت خانے کے لیے جگہ کا انتخاب کریں گے ۔

اسرائیل پہنچنے پر اماراتی سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اوراسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز نے بھی محمد الخاجہ سے خصوصی ملاقات میں یو اے ای کے اسرائیل میں پہلے سفارت خانے کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

قبل ازیں اماراتی ایلچی نے ایک تقریب میں اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کیں، دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی ۔ سفارت خانے کے قیام کے بعد پہلے باضابطہ سفیر بھی محمد الخاجہ ہوں گے ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ گزشتہ برس 15 ستمبرکو اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا تھا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here