It is unconstitutional to hold Senate elections before February 10
ECP reaction against PM Imran speech

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خصوصی اجلاس کے بعد  الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سینٹ کے الیکشن آئین اور قانون کے مطابق کروانے پر ہم  خداوند تعالی کے شکر گذار ہیں کہ وہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن رزلٹ کے بعد میڈیا کی وساطت سے جو خیالات ہمارے مشاہدے میں آئے ان کو سن کر دکھ ہوا، خصوصی طورر پر وفاقی کابینہ کے چند ارکان اور بلخصوص جناب وزیر اعظم پاکستان نے جو کل اپنے خطاب میں فرمایا ۔

ECP response against PM Imran speech

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس ضمن میں وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن ایک  آئینی  اور آزاد  ادارہ ہے، اس کو ہی دیکھنا ہے کہ آئین اور قانون اس کو کیا اجازت دیتا ہے اور وہی  اس کا ’معیا ر‘ ہے،  ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین  اور قانون کو  نظر انداز کر سکتے ہیں اور نہ ہی ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر کسی کو  الیکشن کمیشن کے احکامات /فیصلوں پر اعتراض ہے تو وہ آئینی راستہ اختیار کریں اور ہمیں آزادانہ  طور پر کام کرنے دیں،  ہم کسی بھی دباؤ میں نہ آئے ہیں اور نہ ہی انشااللہ آئیں گے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here