Canadian vlogger Rosie Gabrielle
Canadian vlogger Rosie Gabrielle

کینیڈین ولاگر اور سائیکلسٹ روزی گیبریل گزشتہ برس پاکستان میں سیروتفریح کی غرض سے پاکستان آئی ، پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور اب پاکستانی ٹورسٹ عدیل عامر کیساتھ شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

پاکستان میں 2019 کو بائیک پر سیاحت کرنے والی کینیڈا کی ولاگر روزی گیبریل شمالی علاقہ جات کے پُرسکون اور پرفضا مقامات کے حسن سے متاثر ہوئی تھیں اور پوری دنیا کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور لذیذ کھانوں سے متعارف کرایا تھا ۔

روزی گیبریل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی زندگی کے سب سے حسین لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ پاکستان آ کر کسی کے پیار میں گرفتار ہوجاؤں گی ۔

Canadian Vlogger and adeel amer

کینیڈین ولاگررنے پاکستانی عدیل عامر کے ساتھ شادی کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی جس کی تلاش کی ، میری روح ، میرا جیون ساتھی اور بہترین دوست مجھے مل گیا ۔ روزی گیبریل نے اپنے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here