Tough restrictions could face by third COVID wave : Asad Umar
Tough restrictions could face by third COVID wave : Asad Umar

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسزکے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ نئی کورونا لہر بہت خطرناک ہے اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت عوامی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگاسکتی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کے داخلے ہورہے ہیں ، انتہائی نگہداشت والے افراد بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

اسد عمر نے خبردار کیا کہ اگر لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عملدرآمد بہتر نہیں ہوا تو ہم ان کی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے ۔

اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.5 فیصد سے بھی زائد ہوچُکی ہے، تمام بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چُکی ہے ۔

 مُلک بھرمیں ماسک کےاستعمال اورسماجی فاصلوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں ۔ این سی او سی نے صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیےسخت اقدامات کی ہدایت کی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here