Ship was stranded in the Suez Canal
Ship was stranded in the Suez Canal

مصرکی نہرسوئز میں پھنسے دیوہیکل بحری جہاز ایور گیون کو بالآخر ایک ہفتے کی سر توڑ کوششوں کے بعد راستے سے ہٹالیا گیا ہے تاہم ابھی تک مکمل بحری راستہ کو بحال نہیں کیا گیا ہے ۔

جہاز کے کناروں سے ریت ، مٹی ہٹانے کے لیے درجنوں ٹگ بوٹس اور کیچڑ نکالنے کیلئے دو جہازوں کی مدد حاصل کی گئی تھی ۔

بحری جہاز منگل کے روز ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم تجارتی راستے نہرسوئز میں پھنسا تھا جس کے باعث سیکڑوں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کا راستہ بند ہوگیا تھا اور کئی ممالک کو اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔

واضح رہے کہ ایور گیون بحری جہاز نہرسوئز سے گزرتے ہوئے بحیرہ روم کی جانب گامزن تھا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنا توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here