SOPs for Masjid-ul-Haram in the month of Ramdan
SOPs for Masjid-ul-Haram in the month of Ramdan

رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں عبادت کو محفوظ بنانے کے لئے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

حرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نئے کورونا ضابطوں کے تحت حرم شریف میں افطاری کی تقسیم پر پابندی ہوگی جبکہ اعتکاف بھی معطل رہے گا ۔

نئے قواعد وضوابط کے تحت طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مسجد الحرام میں تراویح کی نماز بھی دس رکعتوں تک محدود ہوگی اور مطاف میں نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہوگی ۔

ایس او پیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائرین حرمین الشریفین میں صرف کھجور اور پانی ساتھ لے جا سکیں گے۔ آب زم زم کی سپلائی معطل رہے گی ، صرف بوتلوں میں دستیاب ہوگا ۔

صرف ان لوگوں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اجازت نامہ ہوگا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here