Federal cabinet rejects proposal to import sugar and cotton from India
Federal cabinet rejects proposal to import sugar and cotton from India

وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی ۔ ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی تجویز پیش کی تھی ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا ۔

یاد رہے گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 19 ماہ کی بندش کے بعد پاک بھارت تجارت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا اور بھارت سے چینی ، کپاس اور دھاگا درآمد کرنے کی منظوری دی تھی ۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں بھارت سے چینی کی تجارت کھولنے کا فیصلہ کیا ، چینی کی فراہمی کی صورت حال کو بہتر کرنے کیلئے بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ، اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا ۔

انہوں نے کہا اس سال بھارت اور پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں 15 سے لے کر 20 فیصد تک فرق ہے ، اس لئے بھارت سے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here