Saudi govt imposed fine for performing Umrah without permission
Saudi govt imposed fine for performing Umrah without permission

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے لہذا جن کو عمرہ ادا کرنے کے لیے حکومتی اجازت نامہ درکارہے ان کے لیے لازم ہے کہ وہ کورونا کی 2 ویکسین لازمی لگوائیں ۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف عمرہ نہیں بلکہ حرم شریف میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے لیے بھی اجازت نامہ درکار ہوگا ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے والے افرد کے لیے بھی کورونا کی 2 ویکسین لگوانا لازم ہیں ، خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندیاں رمضان المبارک میں زیادہ رش کے سبب کورونا وبا کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں اوران پرعمل درآمد کروانے کے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here