Mosques will not be closed during Ramadan: Maulana Ashrafi
Mosques will not be closed during Ramadan: Maulana Ashrafi

معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں کی جا رہیں ، احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل ہو گا ۔

  متحدہ علما بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے علما ومشائخ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عبادت اور احتیاط کو ساتھ ساتھ رکھنا ہے ۔ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ۔ ہمیں رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس سے بچنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے جنسی تشدد کے واقعات کے اسباب میں سے فحاشی اور عریانی کوسبب قراردینا درست اورحقیقت پرمبنی موقف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یونیسف اور کئی یورپی اور امریکی تحقیقاتی ادارے اس بارے میں نشاندہی کر چکے ہیں، لیکن افسوس کہ ایک مخصوص طبقہ کے چند خواتین و حضرات نے وزیراعظم پاکستان کے موقف کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے ۔ ان کے موقف کی غلط تشریح کرکے فحاشی وعریانی کی حمایت کی جا رہی ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here