PPP resigned from all PDM posts
PPP resigned from all PDM posts

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا آج بھی یہی موقف ہے ، کل بھی یہی موقف تھا ، استعفے ایٹم بم ہیں ۔

استعفے آخری ہتھیار ہونا چاہیے ، جس کو استعفا دینا ہے دے دیں لیکن کسی پارٹی کو ڈکٹیٹ نہ کریں ۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس بھیجنے پر معافی مانگی جائے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاست عزت اور برابری کی بنیاد پر کی جاتی ہے، شوکاز دینے کی کوئی مثال پاکستان کی تحریکوں میں  نہیں ملتی ،  جب پی ڈی ایم کے ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا تھا تو کسی کو شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا ، پنجاب میں سینیٹ کی5 نشستیں پی ٹی آئی کو دی گئیں تو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ۔

(ن) لیگ نے گلگت بلتستان میں اقلیت میں ہوتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا حق چھیننے کی کوشش کی ، ہم اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں ، ہمارے دروازے ہر اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو حکومت کے خلاف ہے ۔ ہم اے این پی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی معاشی پالیسیوں پر بات کی گئی ۔ اگر آپ کو آئی ایم ایف کےساتھ بند کمرے میں فیصلہ کرنا ہے تو بجٹ بھی وہیں منظور کرائیں ، حکومت اورآئی ایم ایف ڈیل عوام دشمن ہے ، ہم حکومت اور آئی ایم ایف ڈیل پر مطمئن نہیں ۔

ہم نے پہلے بھی ڈیل پر اعتراض کیا اور اب بھی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کو پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ختم کرنا چاہیے کیونکہ ڈیل سے پاکستان کے عوام پر بوجھ بڑھ جائے گا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here