Assassination attack on former PEMRA chairman Absar Alam
Assassination attack on former PEMRA chairman Absar Alam

نامور صحافی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ، نامعلوم افراد نے گھر کے قریب انھیں گولی مار دی ۔

ابصار عالم اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ ایف الیون پارک کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور گولی مار کر فرار ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ، ابصار عالم کو پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم کو ایک گولی پیٹ میں لگی ہے، انھیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Absar alam video after attack

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here