Govt's unequivocal position the honor of the Prophet law
Govt's unequivocal position the honor of the Prophet law

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی دنیا کو دو ٹوک اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار ہے لیکن توہین رسالت ﷺ قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود شرکا کو بتایا گیا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہونے سے پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہوسکتا ہے، یورپی یونین کے ساتھ انسانی آزادیوں کے حقوق، جبری گمشدگیوں کے خاتمے، اقلیتوں کے تحفظ، خواتین کے حقوق سمیت 8 معاہدے ہوئے تھے لیکن معاہدے میں مذہب کے حوالے سے کوئی شرط طے نہیں کی گئی تھی ، کابینہ کی قانون ساز کمیٹی سے منظوری لے کر جلد مسودے اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے ۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے قانون اور قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ، پاکستان کی ریاست نہ خود اورنہ کسی کو مذہب کے نام پرتشدد کی اجازت دے گی ، تمام یورپی یونین کے ممالک سے اس معاملے پر بات کی جائے گی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here