Federal cabinet approved financial aid for Palestine
Federal cabinet approved financial aid for Palestine

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کو عالمی رہنماوں سے ہونیوالی گفتگو کے بارے میں بریف کیا گیا ۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی، کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی 4 گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری دی گئی، پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے، ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی ایئر لائن کو پسنجراینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، علاوہ ازیں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری کو فی الحال مؤخر کردیا گیا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here