Nawaz Sharif's confiscated land auctioned
Nawaz Sharif's confiscated land auctioned

حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی سی شیخوپورہ کی جانب سے بولی کے لیے 20 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کی بولی کے لیے تاریخ مقرر کرنے کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار اشرف ملک کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا ۔

سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے لہذا ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here