Chaudhry Nisar not part of PML-N : Maryam Nawaz
Chaudhry Nisar not part of PML-N : Maryam Nawaz

مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے ، حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ، جھوٹ بول کر ترقی کے اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں ۔

شہباز شریف کے عشائیہ میں عدم شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا رول اپوزیشن لیڈر کا رول ہے وہ اس کو نبھا رہے ہیں، پارلیمنٹیرینز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرین نہیں، میرا ہر جگہ موجود ہونا بھی ضروری نہیں ، شہباز شریف کے بارے میں ہر بات کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں ، جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں ۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمیں کوئی نمبر نہیں چاہیے ہمارے پاس زیادہ ہیں ، یہ چار سال سے منصوبے بنارہے ہیں بدنیتی کا سارا کام ان کے سر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف صاحب کے اور شوکت عزیز صدیقی کی گواہی کے بعد میرے سارے مقدمات ختم ہونے چاہئیں، ثابت ہوچکا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ۔

مریم نواز نے چودھری نثار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد امیدوار ہیں ، ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ، دودھری نثارکو ن لیگ میں شامل کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چیئرمین نیب کو ہٹائیں گے تو وہ اس جیسا ایک اور لے آئیں گے ، اصل مسئلہ چیئرمین نیب نہیں، اصل مسئلہ وہ لوگ ہیں جو نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں ، استعمال کرنے والے زیادہ بڑے گناہ گار ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here