No US military base in Pakistan: Foreign Office
No US military base in Pakistan: Foreign Office

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں ، اور دونوں ممالک کے مابین فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ائیر بیس نہیں، اور نہ ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ ہوا  ہے، دونوں ممالک کے مابین ماضی کے ائیر اور گراؤنڈ لائن آف کمیونیکیشن کے معاہدے ہیں ۔

مسئلہ کشمیرپربات کرتے ہوئے زاہد حفیط نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، بھارت بامقصد مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے ، تنازعہ کشمیر کے حل بغیر بامقصد مذاکرات ممکن نہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال دگرگوں ہے، کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں ٹارچر ریپ اور ماورائے عدالت قتل جیسے سنگین جرائم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے ۔

فلسطین کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 21 مئی کو سیز فائر اعلان مثبت پیش رفت ہے ، ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور مستقل حل کے حامی ہیں، فلسطین کا حل دو ریاستی حل میں ہی پنہاں ہے ، فلسطین میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی اقوام متحدہ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیں ۔ 

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here