Will Pakistan be removed from FATF gray list?
Will Pakistan be removed from FATF gray list?

زرائع کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کےلیے  دیئے گئے  27 میں سے 26 نکات پرعملدرآمد کرلیا ہے، جس کے بعد گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو 27 نکات پر عمل درآمد کرنا تھا جس میں سے پاکستان کی جانب سے ایک پرعمل درآمد باقی رہ گیا ہے اور اب پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، گزشتہ اجلاس تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا ۔

انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف پلمونری گروپ کے لیے رپورٹ تیار کی جائے گی ، رپورٹ تیارکرنے والےاس گروپ میں چین ، امریکا ،برطانیہ، فرانس اورانڈیا شامل ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے عمل درآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی اور گروپ کی رپورٹ پلمونری اجلاس میں پیش کی جائے گی جو کہ 21 سے 25 جون تک ہوگا ۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان کو 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here