Tariq Malik appointed new chairman NADRA
Tariq Malik appointed new chairman NADRA

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے نئے سربراہ کا تقرر کر دیا گیا ، وزارت داخلہ نے طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نادرا آرڈیننس 2002ء کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق ملک کو تین سال کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ حکومت نے رواں ماہ 8 جون کو طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ۔ طارق ملک نے اپنی دوبارہ نامزدگی کے لیے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔

طارق ملک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی نادرا کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

تاہم مسلم لیگ (ن) کے دور میں اس وقت کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے اختلافات کے باعث انہوں نے چیئرمین نادرا کا عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔

طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here