Philippine president warns against vaccination
Philippine president warns against vaccination

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور عوام کی جانب سے ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ اور مزاحمت دکھانے پر صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ صرف دو ہی آپشن ہیں یا تو ویکسین لگوائیں یا پھر جیل جائیں ۔

فلپائن کے صدر نے اعتراف کیا کہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے بے وقوفوں کی وجہ سے انہیں شدید غصہ ہے ۔ ان سب ضدیوں نے اگر اب بھی ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو سور کو بے ہوش کرنے والے شاٹس سے ان لوگوں کو بے ہوش کرکے ویکسین لگواؤں گا ۔

صدر روڈریگو دوتیرتے کی اس غصے کی وجہ ملک میں بھارت سے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا وائرس کا تیزی سے پھیلنا ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ باقی نہیں بچی ہے۔

اس سے قبل بھی فلپائن کے صدر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تین افراد پر گولی چلانے کا واقعہ رونما ہوا تھا جو شدید زخمی ہوگئے تھے اور ایک عمر بھر کے لیے معذور ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ فلپائن میں ویکسینیشن کا آغاز رواں برس مارچ سے ہوچکا ہے تاہم اب تک صرف ایک فیصد عوام نے ویکسین لگوائی ہے جس کی وجہ حکومت پر اعتماد نہ ہونے، سازشی نظریات اور غیر حقیقی خوف ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here