Threat of 4th wave of Corona in July
Threat of 4th wave of Corona in July

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے ۔ 

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورت حال کا جائزہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور مضبوط ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور جلد از جلد ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here