Lebanese PM resigns over political crisis
Lebanese PM resigns over political crisis

الجزیرہ کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے صدر مائیکل اون سے طویل مشاورت کے بعد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا کرلیا ، وہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت بنانے میں ناکام رہے تھے ۔

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ روز 24 وزرا پر مبنی کابینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں صدر مائیکل اون کی پارٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع سمیت 8 وزارتیں دی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی کابینہ بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا ۔

خیال رہے لبنان میں 2019 سے معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث ملک گیر احتجاج بھی کیے گئے ، جس کے نتیجے میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری اکتوبر 2019 میں مستعفیٰ ہوگئے تھے تاہم گزشتہ سال ہی لبنانی صدر نے انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا اور ملکی مفاد کی خاطر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تاہم اس بار وہ حکومت بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

لبنانی وزیراعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت بنانے سے پیچھے ہٹ رہا ہوں کیوں کہ صدر اون آئین میں کچھ ترامیم کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ اس بار ہمارے درمیان اتفاق نہیں ہوسکے گا ، اللہ ہی اس ملک کی حفاظت فرمائے ۔

واضح رہے گزشتہ سال سعد الحریری کو دوبارہ وزیراعظم بنانے کے بعد سے ہی لبنان کی سیاست میں ہلچل پائی جاتی ہے جب کہ یورپی یونین نے سیاسی ڈیڈلاک برقراررہنے کی صورت میں لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here