Firdous Ashiq Awan decides to resign
Firdous Ashiq Awan decides to resign

پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کیا ہے، انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا ، اور انہوں نے الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعفیٰ دیںے کا فیصلہ کیا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن مہم کے لیے مستعفی ہونے کا کہا ہے لیکن ابھی مجھے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی طرف سے اجازت نہیں ملی ۔ میں اپنے حلقے میں سومنات کے مندروں کو پاش ، پاش کرنا چاہتی ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں فرنٹ پرآکرلیڈ کرنا چاہتی ہوں ، ایسا نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن روز مجھے نوٹس جاری کرے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلسے سے مریم نواز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔ کیونکہ کشمیریوں کی اکثریت بیرون ملک رہتی ہے ۔ اوورسیز پاکستانی سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کا سربراہ جھوٹ بول کر دوائی لینے گیا تھا ۔ اشتہاری اور مفرور جماعت کے لیڈر کو کشمیری ووٹ نہیں دینگے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here