Nawaz Sharif meets Afghan NSA Muhib Hamdullah
Nawaz Sharif meets Afghan NSA Muhib Hamdullah

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ۔ 

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ، نواز شریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے ، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نواز شریف سے افغان صدر کے مشیر قومی سلامتی امور حمداللہ محب کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں ، حمداللہ محب افغانستان میں بد امنی اور طالبان کی پیش قدمی پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here