Bhutan became the fastest corona vaccination country
Bhutan became the fastest corona vaccination country

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھوٹان میں اسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگانے کی مہم کا آغاز 20 جولائی سے کیا گیا تھا اور سات روز میں 90 فیصد افراد کا کورس مکمل ہوگیا ۔

ایشیائی ملک بھوٹان میں 90فیصد بالغ افراد کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین لگادی گئی بھارت اور چین کے درمیان واقع 8 لاکھ سے زائد آبادی والے چھوٹے سے ملک بھوٹان کی کورونا ویکسین لگانے کی مہم کو یونیسیف نے دنیا کی تیز ترین مہم قرار دیا ہے ۔

رواں برس اپریل میں بھوٹان نے بھارت کی جانب سے عطیہ کی گئی اسٹرازینیکا کے ساڑھے پانچ لاکھ خوراکیں محض دو ہفتوں میں لگا کر عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی تاہم بھارت کی جانب سے مزید ویکسین کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ویکسینیشن روک دی گئی تھی ۔

ویکسینیشن روکنے کے بعد بھوٹان کو اقوام متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت امریکا سے میڈورنا، گاوی سے فائزر جب کہ ڈنمارک ، کروشیا اور بلغاریہ سے ایسٹرازینیکا کی چار لاکھ سے زائد ویکسنز موصول ہونے پر صرف ایک ہفتے میں 90 فیصد آبادی کو دوسری خوراک بھی لگادی گئی ۔

واضح رہے کہ ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ عطیہ کرنے کے بعد دوسری کھیپ کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے بھارت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے اپنے ملک میں کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ۔ پہلے اپنے ملک کی ضرورت پورا کریں گے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here