Beginning of the Umrah season for foreigners
Beginning of the Umrah season for foreigners

سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث تقریباً 18 ماہ سے بندش کا شکار عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام غیر ملکی 9 اگست سے عمرہ درخواستیں جمع کراسکیں گے ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ابتدائی طور پر 60 ہزار غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی تاہم ہر ماہ اس میں اضافہ کیا جائے گا اور یہ تعداد 20 لاکھ تک بڑھائی جائے گی ، اس کے علاوہ درخواست گزار کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی جمع کرانے کے پابند ہوں گے ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام درخواست گزار جن کا تعلق سفری پابندیوں میں شامل ممالک سے ہے، سعودی عرب میں داخلہ پر انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here