Bilawal Bhutto hinted at early elections
Bilawal Bhutto hinted at early elections

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں ملک میں عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ، پیپلز پارٹی پورے صوبے میں کم وسائل کے باوجود کام کررہی ہے ۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے 11سوارب روپے کااعلان کیا ، ایک سال گزرنے کے باوجود کراچی کے لیے ایک روپیہ نہیں ملا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئینی نہیں ، یہ غیرمستحکم ہے ، عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں ، ہماری پوری تیاری ہے ، تبدیلی کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے ۔ عوام نے تبدیلی کو پہچان لیا ہے ، کراچی سے کشمیر عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ، وہ اپنے مسائل کا حل پیپلزپارٹی میں سمجھتے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو شکست دیں گے ۔ کچھ عرصے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کروں گا پھر ان کی چیخیں دیکھیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی نہ تو ماضی میں کسی کے اشاروں پر چلی اور نا مستقبل چلے گی ، پیپلز پارٹی صرف عوام کے اشاروں پر چلتی ہے، ہم سمجھتے ہیں نئے الیکشن مسائل کا حل ہے ۔

جمہوری انداز سے سیاست کی جائے تو نقصان نہیں ہوگا، ہم نے ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر حکومت کو شکست دی ہے ۔ اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے تو عثمان بزدار اور عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here