Doctors stopped Nawaz Sharif from traveling
Doctors stopped Nawaz Sharif from traveling

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی ہیں ، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے ۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے ۔  سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے ۔

 نواز شریف دل ، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں،  ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جہگوں سے جانے سے بھی روک دیا ہے ، اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وباء کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے ، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے ، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے ، اور انہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے ۔

رپورٹ کے متن میں ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں، اور ان کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے ، اور انہیں صحت بخش کھانا اور ورزش کرتے رہنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here