Turkmen Internet Users Forced To Swear On Koran
Turkmen Internet Users Forced To Swear On Koran

وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان میں ایک انوکھا صدارتی حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ استعمال کنندہ کو قسم اٹھانا ہوگی کہ وہ ویب سائٹ پر ممنوعہ مواد دیکھنے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال نہیں کریں گے ۔ (VPN )

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے حکم پر کیا گیا ہے ۔ ترکمانستان میں صدارتی حکم نامے کے تحت سوشل میڈیا ویب سائٹس جن میں ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب قابل ذکر ہیں کی انتہائی کڑی نگرانی کی جاتی ہے کہ کوئی شہری ان کا غلط استعمال تو نہیں کر رہا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرنیٹ صارف نے بتایا کہ جب انہوں نے انٹرنیٹ کنکشن کے لیے درخواست دی تو دفتر میں موجود اہلکار نے حکام کی طرف سے دی گئی ہدایت کو دہراتے ہوئے استعمال نہیں کریں گے ۔ VPN کہا وہ قرآن پاک پر حلف اٹھائے کہ وہ کنکشن لگوانے کے بعد

صارف نے مزید بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں وائی فائِ انسٹال کرنے کے لیے تمام ضروری دستاویزات اور دستخط شدہ درخواست فارم بھرنے کے بعد ڈیڑھ سال انتظار کیا ۔ اب وہ کہتے ہیں کہ میں قرآن پر قسم کھاوں کہ وی پی این استعمال نہیں کرونگا لیکن وی پی این کے بغیر کچھ بھی قابل رسائی نہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here