Taliban seize key Afghan cities
Taliban seize key Afghan cities

طالبان نے افغانستان کے تین اہم شہروں غزنی ، ہرات اور قندہار پر بھی قبضہ کرلیا جس کے باعث افغانستان کے دارلحکومت کابل سے کئی اہم شہروں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد افغان فورسز اور طالبان جنگجوو٘ں کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ افغانستان کے 34 میں سے 12صوبائی دارلحکومت طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں ۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے آج شام افغانستان کے تیسرے بڑے اور اہم شہر ہرات کے گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول حاصل  کرلیا ہے جب کہ شمال مغربی صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نوائے پر بھی طالبان قابض ہوچکے ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here