Taliban's leader Mullah Abdul Ghani Baradar
Taliban's leader Mullah Abdul Ghani Baradar

افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملا برادر نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی کامیابیوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ، افغانستان میں طالبان کی فتوحات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔

  ہماری اصل ذمہ داریاں تو اب شروع ہوتی ہیں جس میں افغان عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ شامل ہے، افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حالات کو بہتر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر بات چیت کے لیے افغانستان کی سیاسی قیادت کے دو وفود پاکستان میں موجود ہیں جو پاکستان حکام سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ آئندہ کی صورت پر مشاورت کریں گے ۔

دوسری جانب گزشتہ روز طالبان نے انتہائی سرعت کے ساتھ کابل میں داخل ہوکر افغان صدارتی محل پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد افغان صدر اشرف اور نائب صدر امراللہ صالح الگ الگ طیاروں کے ذریعے پڑوسی ملک تاجکستان چلے گئے ہیں ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here