Govt approves hike in prices 37 medicines
Govt approves hike in prices 37 medicines

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60 روز میں حلف نہ لینے والے کی سیٹ خالی تصور ہو گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے انخلا میں مدد فراہم کی ہے ، افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان ذمہ دارانہ کردارادا کر رہا، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے ۔ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو حکومت کی رہنمائی کرے گی ۔

Facebook Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here